اڈپی ، 13/ اگست (ایس او نیوز) ملپے ماہی گیر بندرگاہ پر لنگر انداز ماہی گیر کشتی پر سویا ہوا مچھیرا لاپتہ ہونے کی بات سامنے آئی ہے ۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مذکورہ مچھیرے کا نام للت گوڈوار (55 سال) ہے جس کا تعلق جھارکھنڈ سے ہے ۔ 7/ اگست کو جھارکھنڈ سے واپس لوٹنے کے بعد وہ رات کے وقت اُس کشتی پر سو گیا جس پر وہ ملازمت کرتا تھا ۔ مگر 8/ اگست کی صبح وہ کشتی پر پر اسرار طور پر غائب ہوگیا تھا ۔ للت صاف ستھری ہندی زبان بولتا ہے اور اس کے بائیں ہاتھ پر "للت گوڈوار" نام کندہ کیا ہوا ہے ۔ اس شخص کے بارے میں کسی قسم کی معلومات ہونے کی صورت میں ملپے پولیس اسٹیشن سے رابطہ قائم کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔